پاکستان سٹاک ایکسچینج ،ہنڈرڈ انڈیکس میں 228پوائنٹس کا اضافہ  

Aug 15, 2024 | 19:08 PM

ایک نیوز:پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام  پر ہنڈرڈانڈیکس 228 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 105 پوائنٹس پر بند ہوا ۔

دن بھر مجموعی طور پر 441 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،226 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 162 کے شیئرز میں کمی ہوئی ، مارکیٹ میں 59 کروڑ 10 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا .بازار میں 20 ارب 10 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 78،709 جبکہ کم ترین سطح 77،987 پوائنٹس رہی ۔

دوسری جانب آج ڈالر کے بھاؤ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی,اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر بغیر کسی تبدیلی کے 278 روپے 70 پیسے  پر بند ہوا ,اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کا بھاؤ 280 روپے 40 پیسے برقرار ہے۔ 

مزیدخبریں