علی امتیاز وڑائچ پنجاب اسمبلی میں  پی ٹی آئی  کے پارلیمانی لیڈر مقرر

Aug 15, 2024 | 18:56 PM

ایک نیوز:رکن پنجاب اسمبلی علی امتیاز وڑائچ  کو پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کا پارلیمانی لیڈر مقرر کردیا گیا ،پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ۔   

علی امتیاز وڑائچ کا کہنا تھا بانی  پی ٹی آئی کی جانب سے مجھے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی کا لیڈر مقرر کیا گیا ہے، چیئرمین نے جس اعتماد کا مجھ پر اظہار کیا میں اسکا شکریہ ادا کرتا اور پوری کوشش کروں گا  بانی پی ٹی  آئی کے اعتماد پر پوراتروں۔ 

انہوں نے کہا میں عمر ایوب سیکرٹری جنرل،میاں اسلم اقبال،ملک احمد خان بھچر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی،اقبال،معین قریشی ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا ،میں اپنی  پی پی 156کے تمام دوستوں ووٹرز اور اپنی ٹیموں کا بھی شکر گزار ہوں،انشاءاللہ میں اپنے لیڈر اور اپنی جماعت کو مایوس نہیں کروں گا اور اپنے ساتھی ممبران صوبائی اسمبلی کے ہمراہ پنجاب میں جاری فسطائیت کے خلاف بھرپور آواز اٹھاتا رہوں گا ۔   

مزیدخبریں