ایک نیوز: سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے سندھ حکومت پاکستان میں بجلی کے بحران کیلئے اقدامات کررہی ہے صدر پاکستان نے عوام کو بجلی کم نرخ پر فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صوبائی وزیرسندھ شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا صدر پاکستان نے عوام کو بجلی کم نرخ پر فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے،یہ بیانات کی حد تک نہیں ہے بلکہ عوام کو ریلیف دینا ہے ۔
انہوں نے کہا ایک ریٹائرڈ جنرل کو گرفتار کیا گیا، آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں، پاکستان کے امن کیلئے بلاتفریق کاروائی کی جارہی ہے، ڈیجیٹل دہشتگردی ہو یا انتشار پھیلانے کی بات ہو، پی ٹی آئی کی لیڈرشپ اس میں شامل تھی ،سانحہ 9 مئی ملک کا بدترین دن تھا ،ان حالیہ گرفتاریوں کے تانے بانے 9 مئی سے ملنے کے بھی امکانات ہیں،حکومت اور اداروں کو پریشر میں لاکر بانی پی ٹی آئی کو اقتدار میں بٹھانے کا پلان تھا، ایک پورا پلان تھا، ہر ایک کا اپنا مفاد تھا، سازش کے تحت 9 مئی کا واقعہ سے عوام کو اپنے اداروں کے خلاف کرنا تھا ۔
ان کا مزید کہنا تھا میری اطلاعات کے مطابق ایک اور سہولت کار ہے، پی ٹی آئی کو عدالتوں سے ریلیف دلانے کیلئے ایک سہولت کار ہے، وہ سہولت کار آئینی عہدے پر موجود تھا، اس نے قانون کی دھجیاں اڑائیں، پی ٹی آئی کے خلاف جو پارٹیاں تھیں، ان کو جیل بھیجا، ان کے خلاف فیصلے دیئے ،یہ سارے کام اس بدنام زمانہ شخص کے تھے جس نے پیپلز پارٹی کی لیڈرشپ کو گرفتار کرایا ،اسی سہولت کار کے احکامات پر محترمہ فریال تالپور، آغاسراج درانی کو بھی گرفتار کیا گیا۔
شرجیل میمن نے کہا 9 مئی میں ملوث ہے اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے، اطلاعات آرہی ہیں کہ ثاقب نثار بھی بانی پی ٹی آئی سہولتکاری کرتے رہے، سپریم کورٹ کے جج کے طور پر اس شخص نے جنگل قانون بنایا ہوا تھا، کوئی بھی شخص ملوث ہے تو اس کو قانون کی شکنجے میں لایا جائے،پیپلز پارٹی کی آئینی حکومتیں غیرآئینی طریقے سے گرائی گئی، محترمہ بےنظیر بھٹو نے کبھی نہیں کہا کہ ملک میں انتشار پھیلاو، صرف اپنے اقتدار کیلئے زمان پارک سے پیٹرول بم کے حملے کیے گئے، اسرائیل اور بھارت سے پی ٹی آئی کو فنڈنگ کی گئی، یہ ایک بہت بڑا ایجنڈا تھا، یہ ایک گھناونی سازش تھی ،کوئی بھی شخص ہو، اگر وہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہوا تو اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔