چھٹی لینے کیلئےطالبعلم کی اپنی ٹیچر کو لکھی گئی مزاحیہ درخواست وائرل

چھٹی لینے کیلئےطالبعلم کی اپنی ٹیچر کو لکھی گئی مزاحیہ درخواست وائرل
کیپشن: A student's humorous request to his teacher to take leave has gone viral

ویب ڈیسک:بھارت میں ساتویں جماعت کے طالبعلم نےسکول سے چھٹی کرنے کیلئے منفرد اور دیانت داری پر مبنی درخواست ٹیچر کو لکھ دی جو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔
بھارت میں راکیش نامی طالبعلم نے مزاحیہ انداز میں سیدھے سادھے انداز میں اپنی کلاس ٹیچر کولکھا کہ   “میں سکول نہیں آؤنگا، نہیں آؤنگا، نہیں آؤنگا،آپکا شکریہ میں کل نہیں آنے والا۔
اس درخواست کو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا جس میں صارفین طالبعلم کی راست بازی سے کافی محظوظ ہوئےاور تعریف کا بھی اظہار کیا۔