مٹہ :باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ خواتین سمیت 6افراد جاں بحق 

مٹہ :باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ خواتین سمیت 6افراد جاں بحق 
کیپشن: Matta: 6 people including women were killed in an accident involving Baratis' car

ایک نیوز: مٹہ کے علاقہ چپریال میں باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے،حادثے میں خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ9زخمی ہوئے ہیں۔
لاشوں اور زخمیوں کو مٹہ ہسپتال منتقل کرد یا گیا ہے،ریسکیو1122کے مطابق سوات میں تحصیل مٹہ کے علاقے سربانڈہ میں ویگو جیپ سڑک سے نیچے گہری کھائی میں جا گری، حادثے میں6افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پہنچی، جہاں پر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد لاشوں اور دیگر زخمی افراد کو ٹی ایچ کیو ہسپتال مٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔