واٹس ایپ ڈاؤن ہونے کی شکایات دور کردی گئی ہیں:شزہ فاطمہ

واٹس ایپ ڈاؤن ہونے کی شکایات دور کردی گئی ہیں:شزہ فاطمہ
کیپشن: Complaints of WhatsApp being down have been removed: Shaza Fatima

ایک نیوز:وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ کا انٹرنیٹ سپیڈ اور فائروال کی تنصیب پر صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کے سست ہونے کی شکایات آئی ہیں،انٹر نیٹ کبھی بھی سست نہیں ہونا چاہئے۔
  شزہ فاطمہ نے کہا کہ ہم5جی کی آکشن کی کوششوں میں ہیں ، ڈیجیٹل اکانومی اور ڈیجیٹل گورنمنٹ کا انحصار انٹرنیٹ کی اچھی سپیڈ پر ہے ،پی ٹی اے سے گزشتہ دو ہفتوں کا ڈیٹا مانگا ہے ،ڈیٹا ٹریفک دیکھ کر انٹرنیٹ سپیڈ کا پتہ چلے گا، واٹس ایپ ڈاؤن ہونے کی شکایات دور کردی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فائر وال سائبر سیکیورٹی مئیرمنٹ ہے، دنیا میں تمام حکومتیں فائروال استعمال کررہی ہیں ، پہلے بھی ویب مینجمنٹ سسٹم حکومت چلا رہی تھی ملک پر انٹرنیشنل سائبر سیکیورٹی ٹیکس ہورہے ہیں ، سا ئبر سیکیورٹی حملے بڑھتے جارہے ہیں ریاست کو ضرورت ہے کہ سائبر سیکیورٹی حملوں کو روک سکے    ۔