ایک نیوز:بنگلہ دیش کے بولنگ کوچ مشتاق احمد نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ سب سے پہلے کنڈیشن دیکھیں گے پھر کسی چیز کا اندازہ لگائیں گے،سپنرز کا ٹیسٹ میں بہت اہم کردار ہوتا ہے اس لیے سپنر کو میچ میں بیک کرنا چاہیے ۔
بولنگ کوچ کا کہنا تھا کہ کمبینشین کا پنڈی جاکر اندازہ ہوگا کہ کیا کنڈیشن ہیں پھر ٹیم کمبینیشن بنائیں گے، بنگلہ دیش کے سپنرز بہت اہم رول ادا کرتے ہیں اور میچ ونرز ہیں ، بنگلہ دیش ٹیم کے ساتھ بہت اچھا وقت گزر رہا ہے، بنگلہ دیش ٹیم کو میں صرف بنیادی چیزیں اور یقین دے سکتا ہوں جوکہ بہت اہم ہے ۔
مشتاق احمدنے کہا کہ بنگلہ دیش کی اچھی چیز ہے کہ اب ان کے پاس اچھے بولرز بھی آرہے ہیں، اگر کنڈیشن فاسٹ بولرز والی ہوئی تو ہمارے پاس کافی اچھے پلیئرز موجود ہیں ، پاکستان کو سپن بولنگ کوچ کی ضرورت ہے جس کیلئے پی سی بی ضرور سوچے گا ، پی سی بی نے بنگلہ دیش کو دورے پر جلدی آنے کی دعوت دی جوکہ اچھے تعلق کی نشانی ہے ، بنگلہ دیش کے تمام سنیئر پلیئرز بہت اچھا رول ادا کررہے ہیں۔