ارشد ندیم مجھے آپ سے مل کر بہت خوشی ہوئی ہے:وزیراعلیٰ سندھ

 ارشد ندیم مجھے آپ سے مل کر بہت خوشی ہوئی ہے:وزیراعلیٰ سندھ
کیپشن: Arshad Nadeem I am very happy to meet you: Sindh Chief Minister

ایک نیوز: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اولمپئین ارشد ندیم کو وزیراعلیٰ ہاؤس آنے کی دعوت دی تھی۔
  وزیراعلیٰ سندھ نے پیرس میں گولڈ میڈل ملنے سے پہلے کال کر کے مبارک بناد دی تھی، وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم مجھے آپ سے مل کر بہت خوشی ہوئی ہے ، اولمپئین ارشد ندیم چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آپ کیلئے پیغام دیا ہے کہ آپ کو اگلے اولمپکس کے لئے ابھی سے تیاری کرنی ہے، ہماری 24 کروڑ آبادی ہے، 24 گولڈ میڈل ملک میں ہونے چاہئیں۔
سید مراد علی شاہ نےارشد ندیم کےکوچ کے لیے بھی 5 ملین روپے دینے کا اعلان کیا ،سندھ حکومت ارشد ندیم کی بھرپور سپورٹ کرتی رہے گی، آپ صرف ایک فون کال کریں میں آپ سے بات کرونگا، وزیر ا علیٰ سندھ کی ارشد ندیم کو یقین دہانی ۔
انڈس موٹرز کے سی ای او علی اصغر جمالی نے ارشد ندیم کو گاڑی دینے کا اعلان کیا، سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے ارشد ندیم کو کہا کہ آپ کو گاڑی کی رجسٹریشن کیلئے جو نمبر چاہئے وہ دینگے ،صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ آپ سے رابطے میں رہیں گے،صوبائی وزیر ناصر شاہ نے ارشد ندیم کی والدہ کیلئے گاڑی دینے کا اعلان کیا ۔
کھیلوں کے صوبائی وزیر محمد بخش مہر نے بھی ارشد ندیم کو خوش آمدید کیا ان کا کہنا تھا کہ میں نے ذاتی حیثیت میں بھی ارشد ندیم کیلئے انعامات کا اعلان کرچکا ہوں،  ارشد ندیم کے نام پر اکیڈمی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔