پنجاب حکومت کاپوزیشن ہولڈرزطلبہ کو انعام دینے کا فیصلہ 

Aug 15, 2024 | 11:55 AM

ایک نیوز: پنجاب حکومت نے تمام تعلیمی بورڈ ز کے پوزیشن ہولڈرزطلبہ کو انعام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پوزیشن ہولڈرز کو انعام دینے کی منظوری دے دی ،وزیراعلیٰ کی ہدایت پر طلبہ کے ایک ایک ٹیچرکو بھی انعام دیا جائے گا، طلبہ کیلئے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سٹوڈنٹس سکالرشپ کی بھی منظوری دے دی، 25ہزار طلبہ کے تمام تعلیمی اخراجات حکومت پنجاب ادا کرے گی ۔
حکومت پنجاب 25ہزار طلبہ کے تعلیمی اخراجات کیلئے سالانہ سوا سو ارب سے زائد ادا کرے گی ، وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر طالبات کیلئے ٹرانسپورٹ پروگرام کا آغازکیا جا رہا ہے، پنجاب کے 60گرلز کالجز کو پہلے مرحلے میں بسیں دی جائیں گی ،پنجاب کے تمام اضلاع میں آئی ٹی حب کے قیام کی منظوری دی گئی۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے آئی ٹی حب کیلئے فوری اقدامات کا حکم دے دیا وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے لیپ ٹاپ سکیم کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی۔
 اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان،پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر فرخ نوید نے شرکت کی۔    

مزیدخبریں