ایک نیوز:ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ18 اگست تک صوبے بھر میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی ہے ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں جہلم 30 ملی میٹر، منگلا 25 جبکہ سیالکوٹ اور گجرانوالہ میں 19 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔
لاہور ، گجرانوالہ، راولپنڈی ،سرگودھا، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور ، فیصل آباد، ساہیوال اور گجرات ڈویژنز میں مون سون بارشیں متوقع ہیں،موسمی صورتحال کے بارے صوبے بھر کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمے الرٹ رہیں،اربن فلڈنگ کے خدشے کے پیش نظر پیشگی انتظامات مکمل کرے۔
پی ڈی ایم اے کی کمشنرز، ڈی سیز ،واسا، محکمہ آبپاشی، ریسکیو، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت، کنٹرول روم میں24گھنٹے صورتحال کی مانیٹرنگ ہو رہی ہے،عوام الناس سے التماس ہے کہ حکومتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں،پرانی عمارتوں کھمبوں اور آسمانی بجلی کی گرج چمک سے بچاؤ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں۔
خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں ،ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں ۔