سہولت کاری کامعاملہ،سیکورٹی پر تعینات اہلکاروں کی کڑی نگرانی کا فیصلہ 

Aug 15, 2024 | 11:10 AM

 ایک نیوز: اڈیالہ جیل میں افسران کا بانی پی ٹی آئی کی مبینہ سہولت کاری کےمعاملے پر بانی پی ٹی آئی کے سیل کی سیکورٹی پر تعینات اہلکاروں کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
 ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی اداروں کے اہلکار بھی سیل کے اطراف تعینات رہیں گے، سیل کے اطراف جیل عملے کو ہفتہ وار تبدیل کیا جائے گا، جیل سماعت کے دوران جیل عملے کو صحافیوں، وکلاء اور پارٹی رہنماوں سے دور رہنے کی ہدایت جاری کی گئیں ہیں۔
جیل کے اندر رہائش پذیر اہلکاروں کی بھی مکمل تلاشی کی جائے گی، سیکورٹی اداروں نے گزشتہ روز ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل محمد اکرم کو تحویل میں لیا تھا ،محمد اکرم پر بانی پی ٹی آئی کے لیے جاسوسی، پیغام رسانی اور اور سہولت کاری کا الزام ہے۔
 اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بلال سے بھی سیکورٹی اداروں نے گزشتہ رات پوچھ گچھ مکمل کی تھی۔    

واضح رہے کہ گزشتہ روز    قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو حراست میں لے لیا تھا۔

ذرائع کے مطابق  ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمداکرم پربانی پی ٹی آئی کی سہولت کاری کا الزام ہے، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو اختیارات سے تجاوز کرنے پر تحویل میں لیا گیا، حساس اداروں کی جانب سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سے تحقیقات جاری ہیں،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پر خفیہ طور پر بانی پی ٹی آئی کے لیے پیغام رسانی کا بھی الزام ہے ۔  

مزیدخبریں