ایک نیوز: موسم کی صورتحال دیکھی جائے تو کشمیر، اسلام آباد ، پنجاب، خیبر پختونخوا ,مشرقی بلوچستان اور زیریں سندھ میں تیز ہواؤ ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
آج رات سے 17 اگست کے دوران طوفانی بارشوں کے باعث نوشہرہ، صوابی، مردان،چارسدہ، پشاور، بونیر، سیدو شریف طوفانی بارش کا امکان ہے،مانسہرہ، کوہستان، دیر، سوات، شانگلہ، بالاکوٹ، اسلام آباد/راولپنڈی، شمال مشرقی پنجاب طوفانی بارش کا امکان ہے،مری، گلیات اور کشمیر کے مقامی بر ساتی ندی نالوں اور ڈیر غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
شدید بارشوں کے باعث اسلام آباش راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، شیخو پورہ، قصور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، مری، گلیات اورکشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے، اسلام آباد اور گر دو نواح میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش جاری ہے۔
خیبرپختونخوامیں دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ،، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،پنجاب:مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ،میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد،جھنگ، چنیوٹ، میں بارش کا امکان ہے۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ، قصور، اوکاڑہ ،لاہور،ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، بھکر، خوشاب، نور پور تھل، ساہیوال، پاکپتن، میں بارش کا امکان ہے،اوکاڑہ،بہاولنگر،بہاولپور، رحیم یار خان اور ڈیرہ غازی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلا ع میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے،بارکھان، کوہلو، لورالائی، ژوب، خضدار،آواران، لسبیلہ اور گر دو نواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم مرطوب جبکہ جنوبی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، تھر پارکر، مٹھی، میرپور خاص، عمر کوٹ اورسانگھڑمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اس دوران کراچی، حیدر آباد، ٹھٹہ اوربدین میں بھی ہلکی بارش /بوندا باندی کی توقع ہے، کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے، گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔