آرمی چیف کایوم آزادی کے موقع پر پاک فوج کے ویٹرنز کے اعزاز میں استقبالیہ 

Aug 15, 2024 | 10:26 AM

ایک نیوز: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے یوم آزادی کے موقع پر پاک فوج کے ویٹرنز کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔
آرمی چیف کے استقبالیہ میں ریٹائرڈ فوجی افسروں اور سپاہیوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی ،چیف آف آرمی سٹاف نے پاک فوج سے ریٹائر ہونے والے افسروں اور سپاہیوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
  آرمی چیف نے قومی تاریخ میں اپنے جذبے اور لگن کی بدولت اہم کردار ادا کرنے والے افسروں اور سپاہیوں کے کردار کو سراہا، آرمی چیف نے مشکلات کا مقابلہ کرنے کے لیے اتحاد و یگانگت کی اہمیت پر زور دیا۔    

آئی ایس پی آر کے مطابق ویٹرنز نے بھی پاک فوج کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور اندرونی و بیرونی سکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرنے میں اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ تقریب پاک فوج اور اس کے ویٹرنز کے درمیان اٹوٹ بندھن کا ثبوت ہے، پاک فوج اور اس کے ویٹرنز ملک کی خوشحالی اور سلامتی کے لیے اپنے عزم میں متحد ہیں۔

مزیدخبریں