ایک نیوز: ڈبلیو ایچ او نے افریقہ میں منکی پاکس کی وبا کے بعد عالمی ہیلتھ ایمر جنسی کا اعلان کر دیا ۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق کانگو میں منکی پاکس کی متعدی وبا 450 افراد کی جان لے جا چکی ہے، افریقہ کے باہر وائرس پھیلنے کا امکان بہت تشویشناک ہے،کانگو کے بعد وسطی اور مشرقی افریقہ کے کچھ حصوں میں وائرس پھیل چکا ہے۔
سربراہ ڈبلیو ایچ او ٹیڈروس گیبریئس کا کہنا ہے کہ سال 2022 میں ایشیا سمیت 100 ممالک میں کلیڈ ٹو وائرس پھیلا تھا، وائرس کی نئی قسم کلیڈن ون انتہائی خطرناک ہے،وبا کو روکنے کیلئے مربوط بین الاقوامی ردعمل ضروری ہے۔