سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے قتل کا خدشہ ظاہر کر دیا

Aug 15, 2024 | 09:53 AM

ایک نیوز: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے قتل کا خدشہ ظاہر کر دیا۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے قتل کے خدشے سے امریکی کانگریس کو مطلع کیا ہے۔
 محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ سعودی اسرائیل ڈیل کر کے جان کو خطرے میں ڈال رہا ہوں،سعودی علی عہد نے زور دیا کہ معاہدے میں فلسیطنی ریاست کا قیام شامل ہونا چاہیے۔    

محمد بن سلمان نے مصر کے مقتول صدر انور سادات کا بھی حوالہ دیا  جنہیں اسرائیل کے ساتھ کیمپ ڈیوڈ سمجھوتے کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی ارکان کانگریس سے یہ بھی کہا کہ اسرائیل کے ساتھ کسی امکانی معاہدہ میں فلسطینی ریاست کے حصول کے کسی حقیقی راستے کو بھی شامل کیا جائے خاص طور پر اب جب اسرائیل کے خلاف عربوں کا غصہ اپنے عروج پر ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال فروری میں سعودی عرب کی جانب سے امریکا کو کہا گیا تھا کہ سعودی عرب اس وقت تک اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کا آغاز نہیں کرے گا جب تک 1967 کی سرحدوں میں آزاد فلسطینی ریاست کا قیام نہیں ہوجاتا جس کا دارالحکومت مشرقی القدس ہو۔

مزیدخبریں