موسم گرما کی تعطیلات ختم،پنجاب میں سکول آج کھل رہے ہیں

موسم گرما کی تعطیلات ختم،پنجاب میں سکول آج کھل رہے ہیں
کیپشن: Summer vacations over, schools open today in Punjab

ایک نیوز: پنجاب میں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سکول آج کھل رہے ہیں،سرکاری سکول ہفتے میں 5روز کھلیں گے، ہفتے اور اتوار کی چھٹی ہو گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مرداساتذہ پیر سے جمعرات صبح8 سے دوپہر3بجے تک سکول میں رہیں گے، خواتین اساتذہ کی 3 کے بجائے ڈھائی بجے چھٹی ہو گی،ڈبل شفٹ والے سکولوں میں پہلی شفٹ صبح 8 سے دوپہر ساڑے12 بجے تک ہوگی۔
 نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دوسری شفٹ دوپہر ایک سے شام 5بجے تک ہوگی،جمعہ کو سکول صبح 8سے دوپہر12 بجے تک کھلے رہیں گے۔