8000 میٹر بلند چوٹی سر کرنا جنون ہے،16 سالہ کوہ پیما انیقہ فاطمہ

8000 میٹر بلند چوٹی سر کرنا جنون ہے،16 سالہ کوہ پیما انیقہ فاطمہ
کیپشن: 16-year-old mountaineer Aniqa Fatima is obsessed with climbing the 8,000-meter peak

ایک نیوز :16 سالہ پاکستانی کوہ پیماء انیقہ فاطمہ نے کہا ہے کہ میرا جنون ہے کہ میں آئندہ برس 8000 میٹر بلند چوٹیوں میں سے ایک کوضرورسرکروں ۔

انیقہ فاطمہ نے گزشتہ دنوں پاکستان کے بڑے پہاڑی سلسلے قراقرم اور پامیر کے دامن میں واقع شیمشال وادی کے پہاڑی سلسلوں میں سے ایک کُزسر کی چوٹی کو سرکیا۔ انیقہ فاطمہ تین دن کی ٹریکنگ کرتے ہوئے تقریباَ 54 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے بیس کیمپ تک پہنچی ۔

 انیقہ فاطمہ  کاکہنا تھا کہ میری کوشش ہے کہ میں آئندہ برس 8000 میٹر کی کوئی چوٹی سرکرنا چاہتی ہوں اور 8000 میٹر سمٹ کرنیوالی پاکستان کی کم عمرترین کوہ پیما بننا میرا اولین مقصد ہے۔یہ مہنگا جنون ہے مگرمیں اپنا مقصد حاصل کرنے میں کامیاب ضرورہوجاؤں گی ۔

کم عمر کوہ پیما کے بارے میں ان کے ٹرینرسلطانہ شیرباز کا کہنا تھا کہ انیقہ کو جنون کی حد تک شوق ہے اور یہ ہی شوق اس کو چوٹیوں کو سر کرنے میں مدد دیگا ۔

انیقہ فاطمہ کا کہنا ہے کہ میں شہروز کاشف سے متاثرہوں اور میں بھی کم عمر ترین کوہ پیماہ کی طرح 8000 میٹر کی چوٹیاں سر کرنا چاہتی ہوں ۔ تعلق پنجاب کے ضلع حافظ آباد کے ایک قصبے جلالپور بھٹیاں سے ہے ۔