آئی سی سی ورلڈکپ کے ٹکٹس کی فروخت کیلئے رجسٹریشن شروع  

Aug 15, 2023 | 21:07 PM

ایک نیوز: آئی سی سی ورلڈکپ کے ٹکٹس کی فروخت کیلئے رجسٹریشن کا عمل شروع ہوگیا۔

شائقین کوٹکٹس خریدنے سے پہلے رجسٹریشن کرانی ہوگی، جن شائقین کی رجسٹریشن ہوگی وہ ہی ٹکٹس خرید سکیں گے۔

ورلڈکپ کے ٹکٹس کی فروخت مرحلہ وارشروع ہوگی،ٹکٹس کی فروخت 25 اگست سے شروع ہوگی۔

25 اگست کو ورلڈ کپ کے وارم اپ میچزاوربھارت کے علاوہ دیگر تمام میچزکی ٹکٹس فروخت کیلئے دستیاب ہونگے۔پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی فروخت 3 ستمبر کو ہوگی۔

مزیدخبریں