بابر اعظم کی شادی کی افواہیں بے بنیاد نکلیں 

Aug 15, 2023 | 20:09 PM

ایک نیوز :بابر اعظم نےآخر کار اپنی شادی کی خبروں کے حوالے سے خاموشی توڑ دی ۔
تفصیلات کےمطابق بابراعظم نےشادی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی ورلڈکپ 2023 کے فوری بعد شادی کی افواہیں دم توڑ گئیں۔ بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر شادی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا۔سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ کپتان قومی ٹیم بابر اعظم شادی کے بندھن میں بندھ رہے ہیں۔ بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔
شادی سے متعلق پوسٹ پر بابر اعظم نے شادی کی خبروں کو جعلی قرار دے دیا۔اس سے قبل بابر اعظم کے بھائی فیصل اعظم نے کپتان قومی کرکٹ ٹیم کی شادی کی خبروں کو افواہ قرار دیا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ یہ ایک نجی اور خاندانی معاملہ ہے۔ فی الوقت بابراعظم کی شادی کی تیاری سے متعلق خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

مزیدخبریں