لاہورجناح ہسپتال میں جھگڑے کا واقعہ ،عملے کا احتجاج ،آؤٹ ڈور بند

لاہورجناح ہسپتال میں جھگڑے کا واقعہ ،عملے کا احتجاج ،آؤٹ ڈور بند
کیپشن: لاہورجناح ہسپتال میں جھگڑے کا واقعہ ،عملے کا احتجاج ،آؤٹ ڈور بند

ایک نیوز :پانچ اگست کو جناح اسپتال میں پولیس اہلکاراورگارڈز میں جھگڑے کے واقعے میں لاہورکے جناح اسپتال میں ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے نے احتجاج کرتے ہوئے آوٹ ڈوروارڈ کو بند کر دیا۔

تفصیلات کےمطابق گارڈزپرایف آئی آرکے خلاف عملے نے جناح اسپتال میں احتجاج کر تے اوپی ڈی بند کردی۔ ڈاکٹرز،نرسزاور پیرامیڈیکس اسٹاف کا کام کرنے سے انکارکردیا۔ جناح اسپتال کےعملے کی پنجاب حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔اسپتال کی اوپی ڈی میں آنے والے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہےدوسرے شہر سے آئے تیمارداروں کا کہنا ہے کہ چیک اپ نہیں ہورہا،جان جاسکتی ہے۔احتجاجی عملےکا کہنا ہےکہ وزیراعلی پنجاب اسپتالوں کےدورے کر رہے ہیں مگرپولیس کو نہیں پوچھ رہے،وزیراعلی پنجاب اورآئی جی پنجاب کو ایف آئی آرختم کرنے کا کہا،سیکیورٹی گارڈز کے خلاف ایف آئی آرکوخارج نہیں کیا گیا،مطالبات کی منظوری تک جناح اسپتال کی او پی ڈی بند رہےگی۔

واضح رہے کہ دس روز قبل جناح اسپتال میں پولیس اہلکاراورگارڈز کا جھگڑاہواتھا۔ پولیس اہلکار نے مبینہ طور پرخاتون ڈاکٹر کی اجازت کے بغیر لیبر روم میں جانے کی کوشش کی تھی۔