ایک نیوز:لیہ میں تھانہ فتح پورپولیس کی بڑی کارروائی،ہنی ٹریپ کے ذریعے شہریوں سے بھتہ وصول کرنے والے گینگ کی 2 خواتین رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔مغوی کو بازیاب کروالیاگیا۔
پولیس کاکہنا ہے کہ لاہور کے رہائشی مغوی محمد سرور کوبازیاب کروا لیا گیا۔ ملزمان شہریوں کو شادی اور نکاح کا لالچ دے کر گھر بلاکر یرغمال بنا لیتے تھے۔ اسلحہ کے زور پر برہنہ ویڈیوز بنا کرمغویان کے گھر والوں کو بلیک میل کر کے لاکھوں روپے بھتہ وصول کرتے تھے۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ لیہ میں ہنی ٹریپ کے ذریعے شہریوں کو بلیک میل کر کے بھتہ وصول کرنے والی گینگ کی 2 خواتین صائمہ نورین اور صبا پولیس کے ہتھے چڑھ گئیں۔ تھانہ فتح پور پولیس نے مخبری پر کاروائی کرتے ہوئے۔چک نمبر 222 ٹی ڈی اے میں چھاپہ مار کر بھتے کے لئے یرغمال بنایا گیا مغوی لاہور کے رہائشی محمد سرور کو بازیاب کروا لیا۔ پولیس کے مطابق 8 رکنی گینگ پر مشتمل ملزما ن رشتوں، شادی اور نکاح کا لالچ دے کر سوشل میڈیا اور فون کے ذریعے شہریوں کو گھر بلا کر یر غمال بنا لیتے اور اسلحہ کے زور پر برہنہ ویڈیوز بنا کر مغویوں کے گھر والوں کو بھیج کر بلیک میل کر کے لاکھوں روپے بھتہ وصول کرتے تھے۔ 2 خواتین صائمہ نورین اور صبا کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے وارداتوں میں استعمال ہونے والے موبائلز اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔
ملزمان نے مغوی محمد سرور کو شادی کا لالچ دے کر گھر بلایا، یرغمال بنایا۔ 50 ہزار نقدی چھینی اور بھتے کی ڈیمانڈ کی جا رہی تھی۔
ایس ایچ او عابد حسین کا کہنا تھا کہ دیگر 6 ملزمان طارق جاوید، ارشاد، سبطین، وزیر احمد، منور اور امتیاز کی تلاش جاری ہے۔جلد ہی ان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ْ