زمینوں میں گھپلے کا الزام، پروجیکٹ ڈائریکٹر رضوان خان گرفتار

زمینوں میں گھپلے کا الزام، پروجیکٹ ڈائریکٹر رضوان خان گرفتار

ایک نیوز: پروجیکٹ ڈائریکٹر رضوان خان کو زمینوں اور پلاٹوں کے دستاویزات میں گھپلے میں ملوث ہونے پر پولیس نے کے ایم سی ہیڈ آفس سے گرفتار کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق  گریڈ 19 کے رضوان خان کو پولیس ہتھکڑی لگا کر آفس سے اپنے ہمراہ لے گئی۔کے ایم سی ذرائع کا کہنا ہےکہ رضوان خان کو اورنگی ٹاؤن پروجیکٹ میں زمینوں اور پلاٹوں کے دستاویزات میں گھپلے میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے۔
ے ایم سی حکام  کا کہنا ہےکہ پی ڈی اورنگی رضوان خان کو اس معاملے پر عدالت میں طلب کیا تھا۔ پی ڈی اورنگی عدالت کے طلب کرنے کے باوجود ٹال مٹول سے کام لے رہے تھے، جس پر آج پولیس گرفتاری عمل میں لائی ہے۔