ایک نیوز: تحریک لبیک پاکستان کے بانی مرحوم خادم حسین رضوی کو توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ نے سرخرو کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں خادم حسین رضوی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
سپریم کورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ مدعی بیرسٹر مسرور اور مدعا علیہ خادم حسین رضوی دونوں انتقال کرچکے ہیں۔ سپریم کورٹ نے ٹی ایل پی کے بانی مرحوم خادم حسین رضوی کے خلاف درخواست غیر مؤثر ہونے پر نمٹا دی۔
سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں لکھا کہ موجودہ مقدمے کو نمٹایا جاتا ہے۔