امام کعبہ شیخ ماہر المعیقلی کی طبیعت اب کیسی ہے؟

امام کعبہ شیخ ماہر المعیقلی کی طبیعت اب کیسی ہے؟

ایک نیوز :  مکہ مکرمہ میں گذشتہ جمعہ کی نماز کے دوران امام کعبہ شیخ ماہر المعیقلی کی طبیعت اچانک زیادہ خراب ہوگئی تھی تاہم اب وہ بالکل ٹھیک ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ادارہ مذہبی امور برائے مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شیخ ماہر المعیقلی خیریت سے ہیں۔  امام کعبہ بلڈ پریشر میں اچانک کمی آنے کی وجہ سے نمازِ جمعہ مکمل نہیں کروا سکے تھے۔

ادارہ مذہبی امور برائے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس نے امام کعبہ کی صحت کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے ان کی اور مسجد الحرام کی حفاظت کے لیے دعا بھی کی۔مسجد الحرام کے امام اور دیگر عہدیداران ایک روز قبل شیخ ماہر سے ان کی رہائش گاہ پر خیریت دریافت کرنے بھی گئے۔

یاد رہے کہ امام کعبہ شیخ ماہر المعیقلی نے جب نمازِ جمعہ کی امامت شروع کی تو سورہ فاتحہ پڑھتے ہوئے بلڈ پریشر میں اچانک کمی آنے کی وجہ سے ان کی طبیعت بگڑ گئی تھی۔اس مرحلہ پر ان کے پیھچے صف میں موجود الشیخ السدیس فوری طور پر آگے بڑھے اور نماز مکمل کروائی ۔