بشری بی بی کو اٹک جیل میں عمران خان سے ملاقات کی اجازت

Aug 15, 2023 | 14:48 PM

Hasan Moavia

پی ایناین: بشری بی بی کو اٹک جیل میں چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے  ملاقات کی اجازت مل گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بشری بی بی دو بجے اٹک جیل میں چئیرمین تحریک انصاف سے ملاقات کریں گی۔جس کے بعد بشریٰ بی بی ساڑھے 4 بجے ڈی ائی جی افس اسلام آباد پیش ہوں گی۔ اٹک جیل میں چیرمین تحریک انصاف سے ملاقات کے بعد بشریٰ بی بی واپس اسلام آباد آئیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں شاملِ تفتیش ہونے کے لیے بشریٰ بی بی واپس اسلام آباد آئیں گی۔سیشن عدالت نے بشریٰ بی بی کو آج تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں شامل تفتیش ہونے کی ہدایت دےرکھی ہے۔

مزیدخبریں