تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 15 ملزمان گرفتار

تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 15 ملزمان گرفتار

ایک نیوز: تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف ساوتھ زون پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ساوتھ زون پولیس نے انٹیلی جینس کلیکشن کے تحت باقاعدہ نشاندھی کے تحت منشیات سپلائی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈوان کیا۔ساؤتھ زون پولیس نے انمول عرف پنکی اور ڈاکٹر بلوچ گینگ کے 15 منشیات فروشوں کو گرفتارکر لیا ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ کا کہنا ہےکہ گرفتار ملزمان ڈی ایچ اے اور کلفٹن کے پوش علاقوں میں تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرتے تھے، گرفتار ملزمان میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔ملزمان سے بڑی مقدار میں آئس،کرسٹال،چرس اور نشہ آور ادویات برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان  واٹس ایپ کے ذریعے سے رابطے کرتے تھے اور مختلف اقسام کی منشیات سپلائی کرتے تھے۔ منشیات سپلائی میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف بھرپور طریقے سے کریک ڈوان جاری ہے،ساؤتھ زون پولیس ایسے جرائم کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے انتہائی پرعزم و مستعد اور ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔