کراچی میں مردوں کیساتھ خواتین بھی وارداتیں کرنے لگی

کراچی میں مردوں کیساتھ خواتین بھی وارداتیں کرنے لگی

ایک نیوز: نارتھ ناظم آباد بلاک ڈی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے راہگیر زخمی ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق کراچی میں  چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں کمی نہ آسکی۔ مردوں کے ساتھ اب خواتین ڈاکووں بھی وارداتیں کرنے لگی ہیں۔ نارتھ ناظم آباد میں خاتون نے شہری کو لوٹنے کی کوشش ، شہریوں نے مزاحمت کرتے ہوئے  ڈاکو رانی کو پکڑ لیا۔

نارتھ ناظم آباد بلاک ڈی میں فائرنگ کا واقعہ دوران ڈکیتی پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ بینک سے 19 لاکھ روپے لانے والے شہری ذیشان کو خاتون سمیت تین ڈاکوؤں نے لوٹنا چاہا۔شہری ذیشان نے مزاحمت کرتے ہوئے اپنے پستول سے ڈاکوؤں پر فائرنگ کی۔ڈاکوؤں نے جوابی فائرنگ کی تو ایک راہگیر زد میں آکر زخمی ہوگیا۔

ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے،سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو بینک کے اندر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔ملزمان نے باقائدہ ریکی کے بعد شہری کو لوٹنے کی کوشش کی۔شہری ذیشان ساڑھے 19لاکھ لیکر جیسے ہی بینک سے نکلا ملزمان نے پیچھا کیا۔خاتون ڈکیت ساتھی ملزمان کے ہمراہ شہری کے گھر تک آئی۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-15/news-1692099207-7505.mp4

ایک اور ویڈیو میں سفید کار کو بینک سے واپس آتے دیکھا  گیا،کار رکتے ہی ملزمان موٹرسائیکل پر آپہنچے۔کار سوار کے ہاتھ میں کلاشنکوف دیکھ کر ملزم الٹے قدموں بھاگا،شہری گاڑی سے رائفل لے کر نکلا اور  اور فائرنگ کردی۔جس کے بعد شہری موٹرسائیکل سوار ملزمان کے پیچھے بھاگے،ملزمان ساتھی لڑکی کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔شہریوں نے دونوں جانب سے ملزمہ کو تھپڑ مارنا شروع کردیے۔کار سوار نے اندر سے رقم نکالی اور گھر کے اندر لے گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ رقم چھیننے کی کوشش کرنے والے دو ملزم فرار ہو گیا ہے جبکہ ساتھی حسینہ نامی خاتون پکڑی گئی ہے۔گرفتار ملزمہ تفتیش کے لئے نارتھ ناظم آباد تھانے منتقل کیا گیا دوران تفتیش خاتون ملزمہ نے ڈکیتی میں بینک مینجر کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے،پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہے۔

 خاتون ملزمہ کا کہنا ہے کہ ساتھی ملزمان میں فرمان اور رشید شامل ہیں،میں غازی گوٹھ کی رہائشی ہوں ، کرائے کے مکان میں رہتی ہوں ۔ملزمہ کے بیگ سے موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ برآمد  ہوئی۔ ملزمہ کا کہنا ہےکہ میرے ابو جیل میں ہیں ۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-15/news-1692096208-9243.mp4