ایک نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلےباز بابر اعظم نے بھی بالآخر شادی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند سالوں میں بہت سے پاکستانی کرکٹرز نے شادیاں کیں تو وہیں ہر بار بابراعظم سے بھی یہ سوال ہوتا کہ آخر وہ شادی کب کریں گے؟
بابراعظم کے مداحوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ انہوں نے شادی کرنے کا اعلان کردیا ہے اور اس حوالے سے متوقع تاریخ بھی سامنے آگئی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ بابراعظم ورلڈ کپ کے فوری بعد اپنی کزن سے شادی کریں گے۔ اس حوالے سے بابر کے انتہائی قریبی ساتھی نے بھی تصدیق کردی ہے۔
خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارت میں رواں سال ہونے والے ورلڈ کپ کے فوری بعد اور دسمبر میں دورہ آسٹریلیا سے قبل جو تھوڑا وقت میسر ہوگا۔ اس میں کپتان بابر اعظم کی شادی کردی جائے گی۔