انٹراپارٹی انتخابات کا معاملہ: پی ٹی آئی کی آئندہ سماعت تک تمام کاغذات جمع کروانے کی یقین دہانی

انٹراپارٹی انتخابات کا معاملہ: پی ٹی آئی کی آئندہ سماعت تک تمام کاغذات جمع کروانے کی یقین دہانی
کیپشن: Intra-party election case: PTI assured to submit all papers till next hearing

ایک نیوز: پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت پانچ  رکنی کمیشن نے سماعت کی۔ 

پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ انہوں ںے دلائل میں کہا کہ ہم اپنا پاور آف اٹارنی اور دوسرے ڈاکومنٹس جمع  کروا دیں گے۔ اگلی سماعت تک تمام  دستاویزات دے دیں۔ 

الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی جی فنانس مسعود شیرانی نے بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ جو ڈاکیومنٹس انہوں نے جمع کروائے ان پر الیکشن کمیشن کی جانب سے اعتراضات لگائے گئے۔ اس کیس میں جو شوکاز نوٹس جمع کروایا گیا اس میں بھی کچھ کنفیوژن ہے۔

آپ نے 1999 کے آئین میں ترمیم کر کے 2022 میں بھی اسی پر انٹرا پارٹی انتخابات کروائے۔ الیکشن کمیشن کے رکن کے پی نے کہا کہ آپ نے 10 جون 2022 کو الیکشن کروائے، اب آپ ودڈرا  نہیں کر سکتے۔ 

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت 24  اگست تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کو انٹرا پارٹی انتخابات پر 15 اگست تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کر رکھی تھی۔