ایک نیوز: سپریم کورٹ نے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کیس نمٹا دیا۔
رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواستگزار محمود نقوی کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے کہا کہ میرا مدعہ یہ ہے کہ کوئی بھی آئین و قانون سے بالاتر نہیں ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوے کہا کہ عدالت کے سامنے تقریر نا کیجیے، سپریم کورٹ کا توہین عدالت کا اختیار عام استعمال کے لیے نہیں ہے۔ احسن اقبال نے جذباتی تقریر میں کہہ دیا تھا کہ ان کی عزت بھی کسی جج یا جرنیل کے برابر ہے، میری نظر میں احسن اقبال بڑے سنجیدہ اور دانش ور شخص ہیں۔یہ عدالت نے طے کرنا ہوتا ہے کہ توہین ہوئی یا نہیں۔
عدالت نے احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کیس نمٹاتے ہوے حکم میں لکھا کہ احسن اقبال سنجدہ اور نظم و ضبط والے انسان ہیں، احسن اقبال نے 2018 میں سیمینار سے خطاب میں یہ کہا کہ ان کی بھی عزت نفس کا تحفظ ہونا چاہیے،نہیں سمجھتے کہ کچھ ایسا کہا گیا جس کو توہین عدالت کے طور پر دیکھا جائے۔