پاکستان میں مقیم اقلیتی برادری کا یوم آزادی پر خصوصی پیغام

پاکستان میں مقیم اقلیتی برادری کا یوم آزادی پر خصوصی پیغام
کیپشن: A special message from the minority community living in Pakistan on Independence Day

ایک نیوز: پاکستان میں مقیم اقلیتی برادری کا یومِ آزادی پر خصوصی پیغام ، پاکستان کو دنیا میں اقلیتوں کیلئے محفوظ ترین ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے قائد اعظم کے اقلیتوں سے متعلق فرمان کے مطابق ہم اپنے ملک میں اپنی عبادت گاہوں میں عبادت کے لئے آزاد ہیں۔

اقلیتی برادری نے یوم آزادی کی مناسبت سے اپنے پیغامات میں پاکستان کو دنیا میں اقلیتوں کیلئے محفوظ ترین ملک قرار دیا۔ سکھ برداری کے ارکان کا کہنا تھا کہ ہم اہلِ پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے 14 اگست کی بہت مبارکباد پیش کرتے ہیں، ہم پاکستان میں تمام مذہبی رسومات کو آزادی سے پورا کرتے ہیں، ہمارے قائد اعظم کے اقلیتوں سے متعلق فرمان کے مطابق ہم اپنے ملک میں اپنی عبادت گاہوں میں عبادت کے لئے آزاد ہیں۔ 

ہندو برادری کے ارکان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں آزادی سے رہ رہے ہیں، ہمیں اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے مکمل آزادی حاصل ہے، میں مسلم کمیونٹی کا بہت شکرگزار ہوں جو ہمارا ساتھ دیتی ہے، آزادی نصیب والوں کو ملتی ہے، ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمیں آزاد ملک ملا، اللہ کرے ہماری آزادی قیامت تک قائم و دائم رہے۔ 

مسیحی برادری کے ارکان کا مؤقف تھا کہ پاکستان دنیا میں اقلیتوں کی حفاظت کے لحاظ سے سرفہرست ہے، ہم پاکستان میں بہت خوش ہیں۔