ایک نیوز : تصویر بنانے کے لئے مناسب جگہ کی تلاش میں سرکاری اسکول کی پرنسپل دریائے کنہار میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں ۔
رپورٹ کے مطابق پاکستانی ٹائم لائنز پر ایک درمیانی عمر کی خاتون کے مبینہ طور پر آخری لمحات کی ویڈیو شیئر کرنے والے افراد افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر چند سیکنڈز کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دوسروں سے اپیل کی گئی ہے کہ ’خدارا اس خونی دریا سے دور رہیں۔‘
سوشل میڈیا پر شئیر کی گئی غیر مصدقہ خبر کے مطابق ’مانسہرہ کے علاقے ناران میں اکوڑہ خٹک کے سرکاری اسکول کی پرنسپل خاتون ویڈیو بناتے ہوئے دریائے کنہار کی بےرحم موجوں کی نذر ہو گئیں۔ ان کی لاش دریا سے برآمد کرلی گئی ہے اور نماز جنازہ آج شام ادا کی جائے گی۔
مس شاہین آج سیلفی بناتے وقت دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہوگی
— عبدالسلام راکٹی (@Iam_Rakiti) August 14, 2023
نماز جنازہ کل دس بجے زریاب کالونی پشاور میں آدا کیجائے گی pic.twitter.com/HPwXycrJ6E