آذربائیجان: 'پاکستان سے دل سے پیار کرتا ہوں'، کوہ پیما اسرافیل اشورلی کا پیغام

Aug 15, 2023 | 12:36 PM

ایک نیوز: آذربائیجان کے عظیم المرتبت کوہ پیما اسرافیل اشورلی کا یومِ آزادی پر پیغام ، پاکستان سے دل سے پیار کرتا ہوں، تمام پیارے پاکستانی دوستوں، بھائیوں اور بہنوں، تمام پاکستانی عوام کو یوم آزادی مبارک ہو۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں پاکستانی کوہ پیما کی جان بچانے والے آذر بائیجانی کوہ پیما نے یومِ آزادی کے موقع پر خصوصی پیغام دیا۔ اسرافیل اشورلی نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوئے تمام پاکستانی دوستوں، بھائیوں اور بہنوں، اور پاکستانی عوام کو یوم آزادی مبارک دی۔ 

انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خوشی سے جیو، میں پاکستان سے دل سے پیار کرتا ہوں، مجھے یہاں رہنے والے مہربان اور مدد کا جذبہ رکھنے والے لوگوں سے پیار ہے۔ مجھے پاکستان کے خوبصورت قدرتی مناظر اور پہاڑوں سے پیار ہے۔ میری خواہش ہے کہ پاکستان میں امن اور خوشحالی ہو، پاکستان اور آذربائیجان بھائی چارہ زندہ باد۔

مزیدخبریں