ایک نیوز: تھر (سندھ) میں جشن آزادی کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تھر کول پراجیکٹ کی مینجمنٹ، پاک فوج، سول انتظامیہ پولیس اور مختلف اداروں کے عہدے داروں، سکولوں کے اساتذہ اور طلبہ و چائنیز کمیونٹی اور زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے علاقہ تھر میں پاکستان کا یوم آزادی روایتی جوش و جذبہ سے منایا گیا۔ تھر کول پراجیکٹ پر پرچم کشائی اور کیک کاٹنے کی تقریب کا شاندار انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں چائنیز قونصل جنرل مہمان خصوصی تھے ، پرچم کشائی کی تقریب کے ساتھ ساتھ اسکول کے بچوں نے ٹیبلوز کا مظاہرہ کیا ، یوم آزادی کا جشن منانے کے لیے تھر کول پراجیکٹ کی مینجمنٹ، پاک فوج، سول انتظامیہ پولیس اور مختلف اداروں کے عہدے داروں، سکولوں کے اساتذہ اور طلبہ و چائنیز کمیونٹی اور زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے عوام کی ایک بڑی تعداد نے اس تقریب میں شرکت کی۔
تھر کی عوام نے پاک فوج کی جانب سے اس پروقار اور وطن عزیز کی محبت سے لبریز تقریب کا خیر مقدم کیا، تھر کول پروجیکٹ آنے والے سالوں میں معاشی ترقی میں انقلاب برپا کریگا اور وطنِ عزیز کیلئے نویدِ صبح ثابت ہو گا۔