ایک نیوز: ملک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں اضافہ،اوپن مارکیٹ میں 300روپے تک پہنچ گیا۔
رپورٹ کے مطابق سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے دن انٹر بینک میں کاروبارکے اختتام پر ڈالر 3روپے2پیسے مہنگا ، 288.49 سے بڑھ کر 291.51 پر بند ہوا۔اوپن مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 4روپے مہنگا ہو کر 300روپے پر بند ہوا ۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروبارہ روز یعنی جمعے کو 89 پیسے مہنگا ہو کر ڈالر کی قیمت 288 روپے 49 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں محدود تیزی پر کاروبار کا اختتام ہوا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں محدود تیزی دیکھی گئی اور اتار چڑھاؤ کے بعد کاروبار کا مثبت اختتام ہوا۔ہنڈریڈ انڈیکس 141 پوائنٹس بڑھ کر 48565 پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ میں آج 9 ارب روپے مالیت کے 25 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا۔