ایک نیوز: جشنِ آزادی کے موقع پر غیر ملکی شہریوں نے پاکستان سے والہانہ محبت کا انداز دکھایا ہے۔ جس میں انہوں نے پاکستانیوں کو جشنِ آزادی مبارک کے پیغامات، پاکستان کی ترقی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے شہری نے کہا کہ ہم سب کی جانب سے تمام پاکستانیوں کو جشنِ آزادی مبارک ہو۔ خاتون چینی شہری نے جشنِ آزادی مبارک، پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوئے کہا کہ آج کے اس خصوصی دن پر میں تمام پاکستانیوں کو جشنِ آزای کی مبارک باد پیش کرتی ہوں۔
انڈونیشیئن شہری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے لوگوں کو جشنِ آزادی مبارک ہو، دل دل پاکستان، پاکستان زندہ باد، پاکستانیوں کو جشنِ آزادی بہت بہت مبارک، پاکستان کی ترقی کے لئے دعا گو ہیں۔