ایک نیوز: خیابان سرسید نالہ لئی میں گرنے والے لڑکے کی نعش مل گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق خیابان سرسید نالہ لئی میں 2 دوست بائیک پر پھسلن کے باعث نالہ لئی میں گر گئے تھے۔ جس کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے آپریشن شروع کردیا،گزشتہ روز اندھیرا ہونے کے باعث آپریشن روک دیا گیا تھا۔
ایک لڑکے کو مقامی لوگوں نے بچا لیا تھا جبکہ دوسرا لڑکا موٹر سائیکل سمیت نالہ لئی میں گر گیا تھا،26سالہ اسد کی تلاش کیلئے کل دوپہر سے ریسکیو آپریشن جاری تھا۔ریسکیو اہلکاروں نے نوجوان کی ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
دوسری جانب بورنگ روڈ نالے میں ڈوبنے والی بچی کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔