لائنزکلب انٹرنیشنل کے وفد کا دورہ جناح ہاؤس، سانحہ 9 مئی کی شدید مذمت

لائنزکلب انٹرنیشنل کے وفد کا دورہ جناح ہاؤس، سانحہ 9 مئی کی شدید مذمت
کیپشن: Lions Club International delegation visits Jinnah House, strongly condemns May 9 tragedy

ایک نیوز: یوم آزادی پر لائنز کلب انٹرنیشنل کے وفد نے جناح ہاوٴس کا دورہ کیا۔ یوم آزادی کے دن قوم کو امید اور اتحاد کا پیغام دیا گیا۔ وفد نے 9 مئی کے سیاہ دن کی تباہ کاریوں کی شدید مذمت کی اور ذمہ داروں کو قانون کے مطابق عبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق لائنز کلب انٹرنیشنل کے وفد نے ڈسٹرکٹ گورنر اور قائم مقام صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی قیادت میں جناح ہاوٴس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وفد نے 9 مئی کے سیاہ دن کی تباہ کاریوں کی شدید مذمت کی اور ذمہ داروں کو قانون کے مطابق عبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا۔ 

وفد کے ارکان کا کہنا تھا کہ حیرت ہے کہ 9 مئی کے آلہ کاروں کو قومی غیرت بھی نہیں آئی، وفد نے وطن عزیز کی آزادی کے رکھوالوں کو سلام پیش کیا اور کہا کہ یوم آزادی کے دن قوم کو امید اور اتحاد کا پیغام دیا گیا، 14 اگست تجدید عہد کا دن ہے، ہمیں پاکستان کی ترقی کے لیے متحد ہونا ہوگا۔ 

وفد نے بابائے قوم کی تصاویر کے سامنے شمعیں جلا کر اظہار محبت و عقیدت کیا اور ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔