ایک نیوز: نائیجیریا کی فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر شمال وسطی ریاست نائیجر میں گر کر تباہ ہوگیا ، واقعے میں کم از کم 10 فوجی ہلاک ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق پاک فضائیہ کا طیارہ مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ کی زد میں آگیا تھا۔ فضائیہ کے ترجمان ایئر کموڈور ایڈورڈ گبکویٹ کا کہنا ہےکہ ایک ہیلی کاپٹر مقامی حکومت کے علاقے میں چوکوبا گاؤں کے قریب گر کر تباہ ہوا جس کی تفتیش جاری ہے یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ جہاز میں کتنے لوگ سوار تھے۔
نائیجر ریاست دارالحکومت نیامی کے جنوب مشرق میں سینکڑوں کلومیٹر کے فاصلے پر ہے جہاں گزشتہ ماہ فوجی بغاوت کے ذریعہ اقتدار پر قبضہ کرلیا گیا تھا۔فوجی ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈاکوؤں نے اس ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کی جسےمتاثرین کو نکالنے کیلئے بھیجا گیا تھا، اس حملے میں کم از کم 10 فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔مسلح گروہ نائیجیریا کے شمال مغرب میں پھیلے ہوئے ہیں جہاں وہ لوٹ مار اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔