توہین الیکشن کمیشن: فواد چودھری کیخلاف محفوظ فیصلہ 24 اگست کو سنایا جائے گا

Aug 15, 2023 | 11:14 AM

ایک نیوز: فواد چودھری کی مشکلات میں کمی واقع نہ ہوسکی۔ توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق وفاقی وزیر نے ایک اور تحریری معافی نامہ جمع کروادیا۔ جس کے بعد الیکشن کمیشن نے کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت  ہوئی۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی۔  

فواد چودھری اور ان کے وکیل فیصل چودھری کمیشن میں پیش ہوئے۔ فواد چودھری نے کہا کہ میں نے فیصلہ پڑھا تھا شاید زبان کے استعمال کی نشاندہی کی گئی تھی۔

فواد چودھری نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں ایک اور تحریری معافی نامہ جمع کرادیا۔ چیف الیکشن کمیشن نے ریمارکس دیے کہ اس معافی نامے کو ریکارڈ کا حصہ بنالیتے ہیں۔ جس کے بعد وفاقی وزیر کیخلاف کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ جسے 24 اگست کو سنایا جائے گا۔ 

فواد چوہدری کی میڈیا سے غیر رسمی گفتگو: 

بعد ازاں فواد چودھری نے میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں کہا کہ توہین الیکشن کمیشن کے معاملے پر دوبارہ غیر مشروط معافی نامہ جمع کرا دیا ہے۔ دیکھیں الیکشن کمیشن کیا فیصلہ کرتا ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ملک میں عام انتخابات تو ابھی نظر نہیں آرہے۔ حلقہ بندیوں کی باتیں چل رہی ہیں اگر حلقہ بندیاں ہوتی ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ انتخابات وقت پر نہیں ہو رہے۔ 

انہوں نے کہا کہ پی پی پی اور ن لیگ نے جو آئین کا حال کیا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔

مزیدخبریں