ایک نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ نے انتظامیہ کو سابق وفاقی وزیر اور سینئر پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کو پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہریار آفریدی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔ جسٹس بابر ستار نے کیس پر سماعت کی۔
وکیل شیرافضل مروت نے بتایاکہ سات مقدمات میں گرفتاری ہوئی پھرضمانت پررہا ہوگئے ، یہ ساتواں ایم پی اوآرڈر پاس ہوا ملزم 90 روزسے جیل میں ہے۔ ابتک سات ایم پی اوزکے آرڈرغیرقانونی قراردئیے جاچکے ہیں۔
عدالت نے استفسار کیا کہ کون سی جگہ رہ گئی؟ بلوچستان؟ اس پر وکیل نے بتایاکہ بلوچستان اورسندھ رہ گئے ہیں۔ جہاں سے ابھی ایم پی اوجاری نہیں ہوئے۔
سرکاری وکیل نے ایم پی اوکا آرڈرپڑھا تو جسٹس بابرستارنے ریمارکس دیئے کس تاریخ کواکسا رہا تھا؟ جو پڑھ رہے ہیں اس میں کچھ نہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے شہری کو حراست میں رکھنا ہے کہ وجوہات دینا ہوں گی۔ جواب دیں کیوں نہ کریمنل توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
عدالت نے بدھ کوشہریارآفریدی کوعدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف کمشنر اسلام آباد کو ذاتی حثیت میں طلب کرلیا۔ ڈی سی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنزکوشوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے تین ماہ کےایم اوز کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔