سابق صوبائی وزیرصمصام بخاری بھی عمران خان سے راہیں جدا کرگئے

Aug 15, 2023 | 10:49 AM

ایک نیوز: تحریک انصاف کو ایک او بڑا سیاسی جھٹکا لگ گیا،تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیرصمصام بخاری نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

صمصام بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا۔صمصام بخاری نے 9مئی کے واقعات کی بھرپورمذمت کی ہے۔ انکا کہنا ہےکہ تشدد کی سیاست پریقین رکھتا ہوں نہ ہی یہ کوئی طریقہ ہے،یہ ملک ہماراہے، یہ ادارے ہمارے ہیں، ہمیں ملکر کام کرنا ہے، تحریک انصاف سے لاتعلقی اور اسے چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔

صمصام بخاری نے سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیرترین سےملاقات کی ہے۔ ملاقات میں مرکزی رہنماعون چوہدری، نعمان لنگڑیال اور دیگر بھی شریک ہوئے۔ صمصام بخاری پریس کانفرنس میں آئی پی پی میں شمولیت کااعلان کریں گے۔

مزیدخبریں