عمران خان کی مزید 3 مقدمات میں ضمانتیں خارج

Aug 15, 2023 | 10:42 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: انسدادِ دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے عمران خان کی 3 مقدمات میں ضمانت خارج کردی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نےعمران خان کی تین مقدمات میں ضمانتوں کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف تھانہ کھنہ میں 2 اور تھانہ بارہ کہو میں ایک مقدمہ درج تھا۔انسداد دہشت گردی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عدم حاضری کے باعث ضمانتیں خارج کردیں۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان توشہ خانہ کیس میں مجرم قرار دے دیئے گئے ہیں جس میں عدالت نے انہیں تین سال قید، ایک لاکھ جرمانے کے ساتھ 5 سال کیلئے سیاست سے نااہل قرار دیا جس کے بعد انہیں لاہور سے گرفتار کرکے اٹک جیل منتقل کردیا گیا تھا۔

دوسری جانب انسداد دہشتگردی کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں تھانہ کھنہ کیس میں پی ٹی آئی رہنماء شاہ محمود قریشی پیش ہوئے۔عدالت نے شاہ محمود قریشی کیخلاف درج مقدمے کی اگلی سماعت یکم ستمبر مقرر کردی، عدالت نے اگلی سماعت پر جے آئی ٹی کے 2 ممبران کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔

مزیدخبریں