ایک نیوز: شہریوں نے چئیرمین پی ٹی آئی کے جھوٹے سائفربیانیے کو سختی سے مسترد کردیا،کہا یہ ایک سازش تھی جو بے نقاب ہوگئی۔
سائفربیانیہ سے متعلق عوامی ردعمل سامنے آگیا ہے،عوام کا کہنا ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی جھوٹ بول رہا ہےکہ یہ پھرآئے گا اور یہی ڈرامہ کرے گا۔ سائفرمعاملےکو خود بڑھا رہے ہیں اس کی ضرورت نہیں ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اگرسائفرمعاملے میں کوئی حقیقت ہوتی تو یہ سب کے سامنے کھل چکی ہوتی۔ ہمیں سیاسی مخالفت میں بیرونی تعلقات کوخراب نہیں کرنا چاہیے۔ عوام کا کہنا تھا سائفر سازش تھی جو بے نقاب ہوچکی ہے۔