'ہم تعاون کے نئے سال کا آغاز کررہے ہیں'،امریکا کا پاکستان کے یوم آزادی پر پیغام

'ہم تعاون کے نئے سال کا آغاز کررہے ہیں'،امریکا کا پاکستان کے یوم آزادی پر پیغام
کیپشن: 'We are starting a new year of cooperation', America's message on Pakistan's Independence Day

ایک نیوز: امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کی جانب سے پاکستان کے یوم آزادی پر مبارک باد کا پیغام بھیجا گیا ہے۔

انٹونی بلنکن  نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی حکومت کی طرف سے پاکستانی عوام کیلئے یوم آزادی پر نیک تمنائیں پیش کرتا ہوں، ہم تعاون کے نئے سال کا آغاز کر رہے ہیں۔

امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان انتخابات کے انعقاد کی تیاری کر رہا ہے، ہم جامع اقتصادی ترقی،امن اور علاقائی استحکام کو فروغ دینے کے منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقتصادی کامیابی کے لیے پاکستان کو ہماری مضبوط حمایت حاصل ہے،جمہوری اصولوں،قانون کی حکمرانی کا عزم رکھتے ہیں جو ہماری شراکت داری کو آگے بڑھاتا رہے گا۔

امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ 76 سالہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،ہم مزید خوشحال مستقبل کی تشکیل کے لیے پاک امریکا تعاون کو مزید بڑھانے کے منتظر ہیں۔

واضح رہے کہ پیر کو ملک بھر میں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔