’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کاایرانی سینماؤں کی زینت بننے کا امکان

’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کاایرانی سینماؤں کی زینت بننے کا امکان
کیپشن: The possibility of 'The Legend of Moolah Jat' becoming an adornment of Iranian cinemas

ایک نیوز:پاکستانی دورے پر آئے ایران کے اعلیٰ سطح ثقافتی وفد نے پاکستانی بلاک بسٹر فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو فارسی زبان کے ساتھ ایران سینماؤں میں ریلیز کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ 
تفصیلات کےمطابق وفد کی سربراہی ایران کے وفاقی وزیر سید عزت اللہ زرغامی کررہے ہیں اور انہوں نے ایرانی اور پاکستانی حکام کے ساتھ لاہور قلعہ، بادشاہی مسجد اور مزار اقبال کا دورہ بھی کیا ہے۔
ثقافتی وفد نے پنجابی بلاک بسٹرفلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی فارسی زبان کے ساتھ ایران میں ریلیز کی خواہش کا اظہار کیا تاکہ ایرانی لوگ بھی اس ماسٹر پیس سے محظوظ ہوسکیں۔
ایرانی وفد کیلئے یونیورسل سینماز کے یحییٰ سلیم کی جانب سے پنجابی میگا ایکشن تھرلر کی ایک نجی اسکریننگ کا اہتمام کیا گیا تھا۔
پاکستانی فلم کی ایرانی سینماؤں میں ریلیز اداکار فواد خان، حمزہ علی عباسی اور ماہرہ خان کیلئے بھی ایک نیا اعزاز ہوگا جبکہ فلم پچھلے برس13 اکتوبر کو ریلیز کی گئی تھی۔
فلم کی پروڈیوسر عمارہ حکمت نے پچھلے دنوں اعلان کیا تھا کہ میگا ایکشن تھرلر پوری دنیا میں400 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔