نواب شاہ:مسافربس الٹ گئی،2افرادجاں بحق،15زخمی

نواب شاہ:مسافربس الٹ گئی،2افرادجاں بحق،15زخمی
کیپشن: Nawab Shah: Passenger bus overturned, 2 people died, 15 injured

ایک نیوز:نواب شاہ میں مسافربس الٹ گئی،بچی سمیت2افرادجاں بحق اورمسافر15زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق نواب شاہ میں کھڈرتھانےکی حدودمیں تیزرفتارمسافربس الٹ گئی،حادثےکےنتیجےمیں دوافرادجاں بحق اور15مسافرزخمی ہوگئے۔
پولیس کےمطابق مسافربس پنجاب سےکراچی جارہی تھی کہ راستےمیں حادثےکاشکارہوگئی،بس الٹنےسےبچی سمیت دوافرادجان کی بازی ہارگئےجبکہ حادثےمیں15مسافرزخمی بھی ہوئے،بس کوحادثہ تیزرفتاری کےباعث پیش آیا۔
پولیس کےمطابق واقعہ کی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئےلاشوں اورزخمیوں کوپیپلزمیڈیکل ہسپتال منتقل کردیاگیا،جہاں پرمتعددافرادکی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔