کیامسلزکی مضبوطی کیلئے3سیکنڈورزش ضروری؟

ہفتےمیں3بار3سیکنڈورزش کرنےکےنتائج حیران کن
کیپشن: The results of exercising 3 times a week for 3 seconds are amazing

ایک نیوز:اگر روزمرہ کی مصروفیات کے باعث جم جاکر مسلز بنانا مشکل محسوس ہوتا ہے تو اچھی خبر یہ ہے کہ بہت کم وقت تک ورزش کرکے بھی آپ اس مقصد میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔
درحقیقت ایک تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ محض3 سیکنڈ کی ورزش ہفتے میں3 بار کرنے سے بھی مسلز کو کسی حد تک بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
آسٹریلیا کی Edith Cowan یونیورسٹی کی اس تحقیق میں کہا گیا کہ پورے مہینے میں محض36 سیکنڈ کی ویٹ ٹریننگ بھی مسلز کو مضبوط بنا سکتی ہے۔
اس تحقیق میں26 جوان اور صحت مند افراد کو شامل کرکے2 گروپس میں تقسیم کیا گیا۔
ایک گروپ کو ہفتے میں2 بار3 سیکنڈ کیلئے bicep extensions ورزشیں کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ دوسرے گروپ کو یہی ورزشیں ہفتے میں3 بار کرنے کا کہا گیا۔
4 ہفتوں بعد جن افراد کو ہفتے میں3 بار3 سیکنڈ ورزش کرنے کی ہدایت کی گئی تھی، ان کے مسلز کی مضبوطی میں اوسطاً ڈھائی فیصد اضافہ ہوا، جبکہ ہفتے میں2 بار ایسا کرنے سے کوئی خاص بہتری نظر نہیں آئی۔
محققین نے بتایا کہ نتائج سے معلوم ہوا کہ ہفتے میں3 بار محض3 سیکنڈ کیلئے یہ ورزشیں کرنے سے مسلز مضبوط ہو سکتے ہیں۔
اس تحقیق کے نتائج یورپین جرنل آف اپلائیڈ فزیولوجی میں شائع ہوئے۔
اس تحقیقی ٹیم نے نومبر2022 میں بھی ایک تحقیق کے نتائج جاری کیے تھے۔
اس تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ eccentric muscle contractions یعنی وزن کو اوپر نیچے کرنے والی ورزشیں مسلز کا حجم بڑھانے کیلئے زیادہ مؤثر ثابت ہوتی ہیں۔
درحقیقت محققین نے دریافت کیا کہ اس طرح کی ورزشوں سے مسلز کے حجم میں 50 فیصد کم وقت میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
اس تحقیق میں لوگوں کے3 گروپس بنائے گئے تھے۔
ایک گروپ وزن کو اوپر نیچے کرنے والی ورزش کرتا تھا، دوسرا گروپ وزن کو اٹھانے جبکہ تیسرا دونوں طرح کی ورزشیں کرتا تھا۔
پہلے گروپ میں شامل افراد دیگر کے مقابلے میں50 فیصد کم وقت ورزش کرنے کے عادی تھے۔
محققین نے دریافت کیا کہ پہلے گروپ کے افراد کے مسلز کے حجم میں اضافہ باقی 2 گروپس میں شامل افراد جتنا ہی تھا حالانکہ وہ دیگر کے مقابلے میں کم وقت تک ورزش کرتے تھے۔
اس کے ساتھ ساتھ ان افراد کے مسلز کی موٹائی دیگر گروپس کے مقابلے میں زیادہ تھی۔
محققین نے بتایا کہ نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ مخصوص ورزشوں پر توجہ مرکوز کرکے کم وقت میں بھی مسلز بنانے میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلز اور دماغ کے متحرک ہونے کے درمیان تعلق اس حوالے سے اہم ہوتا ہے۔