ایک نیوز:لاہورمیں جشن آزادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ سےبچی سمیت2افرادجاں بحق ہوگئےاور7افرادزخمی بھی ہوئے۔
تفصیلات کےمطابق لاہورمیں یوم آزادی پرشہرکےمختلف مقامات میں ہوائی فائرنگ کےواقعات میں دوافرادجاں بحق اور7افرادزخمی ہوگئے۔
پولیس کےمطابق لاہورشہرمیں جشن آزادی کےموقع پرہوائی فائرنگ کےنتیجےمیں 7سال کی بچی سمیت2افرادجاں بحق ہوگئےجبکہ7افرادزخمی بھی ہوئے۔
پولیس کےمطابق مینارپاکستان پرآتش بازی دیکھنےکےدوران گولی لگنےسےبچی جاں بحق ہوئی،مقتولہ سنت نگرکی حمدہ ذیشان اپنےداداکےساتھ آتش بازی دیکھنےگریٹراقبال پارک آئی تھی،جوکہ اندھی گولی کانشانہ بن گئی۔
پولیس کےمطابق جس کوطبی امدادکیلئےمیوہسپتال منتقل کیاگیامگروہ زخموں کی تاب نہ لاتےہوئےجاں بحق ہوگئی،جس کےقتل کامقدمہ تھانہ بادامی باغ میں درج کرلیاگیاہے۔
پولیس کےمطابق ایک اورواقعہ میں شاہدرہ ٹاؤن کارہائشی2بہنوں کااکلوتابھائی نامعلوم افرادکی گولی لگنےسےموقع پرجاں بحق ہوگیا۔