ایک نیوز:کراچی میں ٹرین کی زدمیں آکرایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقےقائدآبادگلستان سوسائٹی میں ٹرین کی زدمیں آکرایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیوذرائع کےمطابق واقعہ کی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئےٹرین کی زدمیں آکرجاں بحق ہونےوالےشخص کی لاش کوضروری کارروائی کیلئےہسپتال منتقل کردیاگیا۔
ریسکیوذرائع کےمطابق جاں بحق شخص کی شناخت عبدالرحمان کےنام سےہوئی،مقتول ریلوےٹریک کراس کررہاتھاکہ ٹرین کی زدمیں آکرجاں بحق ہوگیا۔
کراچی:ٹرین کی زدمیں آکرایک شخص جاں بحق
Aug 15, 2023 | 02:38 AM